دمشق (اے ایف پی، شامی وزارتِ صحت) شام میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
شامی وزارتِ صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔حکام کے مطابق دوسری بس میں عام شہری سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

