تہران (سرکاری بیان)مسعود پزشکیان نے قومی یومِ دختران کے موقع پر اپنی سرزمین کی بیٹیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والی بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران خصوصاً میناب اسکول کی معصوم طالبات کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے۔صدر پزشکیان کے مطابق یہ طالبات رمضان کے دوران شروع ہونے والے تنازع کے ابتدائی دنوں میں مبینہ طور پر امریکی اور صہیونی حملوں کا نشانہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔اس سے قبل اپنے ایک اور بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایران کے جوہری حقوق پر پابندی عائد کرے یا اس پر شرائط لگائے۔

