صدرخزانہ بورڈشفقت علی آج ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول کادورہ کرینگے

برامپٹن(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ بورڈ شفقت علی آج ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن میں طبی تعلیم اور صحت کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

تقریب میں برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن اور ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر محمد لاشیمی بھی شرکت کریں گے۔

کینیڈین حکومت نے برامپٹن کے پہلے میڈیکل اسکول میں ڈاکٹروں کی نئی نسل کی تربیت اور مقامی صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ تقریب آج 16 ستمبر کو دوپہر 12 بجے ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، 150 سینٹرل پارک ڈرائیو برامپٹن کے مرکزی دروازے پر ہوگی۔