جرمنی کے شہر میونخ میں میں جاری میونچن سیکورٹی کانفرنس میں پیپلز ہارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کی ہے۔ اُ ن کا کہنا ہے کہ ملک کو بہت چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں مل کر اُن کا سامنا کرنا ہوگا۔
جرمنی کے شہر میونخ میں “میونچن سیکورٹی کانفرنس “کے نام سےایک سیکورٹی کانفرنس جاری ہے جس میں پاکستان سے دفتر خارجہ سے حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو نے شرکت کی ہے۔
اس موقع پر پیپلز ہارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے جیل میں ہونے یا نہ ہونے سے ملکی ترقی پہ کوئی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ، چاروں صوبوں اور وفاق کو مل کر اُن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

