عید پر افغان حکومت کے ساتھ سیز فائر ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی افغان حکومت کے ساتھ عید کے موقع پر سیز فائر ہے۔عید کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی مکمل ختم نہیں ہوئی اور یہ جنگ جاری رہے گی، ہمیں اس موقع پر اپنے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس موقع پر غزہ اور سوڈان کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جائے اور عرب ممالک کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پانے چاہئیں تاکہ تفرقہ ختم ہو۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جنگ کا فائدہ اسلام دشمن قوتوں کو پہنچ رہا ہے، اس لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔