فریم ورک معاہدہ لبنان میں اسرائیلی وجود کوتسلیم کرناہے:نعیم قاسم

بیروت( عرب میڈیا، حزب اللہ)حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ فریم ورک معاہدہ لبنان میں اسرائیلی وجود کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد وہ دن دور نہیں جب لبنانی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کو مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے سے مشروط کرناخطرناک اقدام ہے۔نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ سہ فریقی فریم ورک معاہدہ لبنانی عوام کیلئےملکی خودمختاری سے دستبردار ہونے کے مترادف ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد اس سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ لبنانی حکام ملک کو تباہی سے بچانے کیلئےاپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ ان کے بقول، حزب اللہ نے مشکل ترین حالات میں بھی میدان نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی نہیں چھوڑے گی۔