تل ابیب( اسرائیلی میڈیا)اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل ایران کے خلاف پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ فوجی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج دوبارہ لڑائی شروع کرنے کیلئےمکمل طور پر الرٹ اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتیار ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل یہ ثابت کر چکا ہے کہ وہ یمن سے ایران تک کسی بھی مقام پر کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوجی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

