فیفا ورلڈکپ 2026 ،گارڈن اسکوائر میں فائنل اور برانز میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جائیگا

برامپٹن(نمائندہ خصوصی) فیفا ورلڈکپ 2026 کی مناسبت سے “کینیڈا سیلیبریٹس فیفا ورلڈکپ 2026” کے تحت دو روزہ مفت عوامی تقریب 18 اور 19 جولائی کو برامپٹن کے گارڈن اسکوائر میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں شائقین کو فیفا ورلڈکپ 2026 کے برانز میچ اور فائنل میچ بڑی اسکرین پر براہِ راست دیکھنے کا موقع ملے گا، جبکہ فٹبال سے متعلق مختلف سرگرمیوں، ثقافتی پروگراموں، موسیقی اور خاندانی تفریح کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

تقریب کی میزبانی جے مارٹن اور ربیکا پیری کریں گے، جبکہ مہمان مقررین کی شرکت، مقامی فٹبال سرگرمیوں اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے خصوصی منی پچ پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

18 جولائی بروز ہفتہ تقریب دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گی، جس دوران شام 5 بجے فیفا ورلڈکپ 2026 کا تیسری پوزیشن (برانز) کا میچ بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

19 جولائی بروز اتوار تقریب صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ سہ پہر 3 بجے فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق یہ تقریب ہر عمر کے افراد اور خاندانوں کیلئے مفت ہوگی، جہاں فٹبال کے ساتھ ساتھ موسیقی، کھانے، ثقافتی سرگرمیوں اور کمیونٹی پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ “کینیڈا سیلیبریٹس فیفا ورلڈکپ 2026” ایک قومی پروگرام ہے جس کا مقصد 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک جاری رہنے والے فیفا ورلڈکپ کے دوران ملک بھر کی مختلف کمیونٹیز کو اس تاریخی عالمی ایونٹ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ٹورنٹو اور وینکوور کے علاوہ کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی عوامی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔