اٹلانٹا(فیفا+بین الاقوامی میڈیا) فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔
انگلینڈ نے دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم ارجنٹینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں اینزو فرنانڈیز کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔
میچ کے اضافی وقت میں لاؤتارو مارٹینیز نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے ارجنٹینا کو 1-2 کی فتح دلائی اور اپنی ٹیم کو مسلسل دوسرے ورلڈکپ فائنل میں پہنچا دیا۔
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی، جبکہ اب ورلڈکپ 2026 کا فائنل اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

