قطر میں امریکی العدید ایئربیس پر لانگ رینج ریڈار سسٹم اور ریفیولنگ طیارے تباہ کیے: ایران

تہران (ایجنسیاں) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں قائم امریکی العدید ایئربیس پر کیے گئے حملے میں لانگ رینج ریڈار سسٹم اور متعدد امریکی اسٹریٹیجک ریفیولنگ طیاروں کو تباہ کر دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ العدید ایئربیس پر حملے کے دوران امریکی فوج کے لانگ رینج ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ متعدد اسٹریٹیجک ریفیولنگ طیارے بھی تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں امریکی فوج کی فضائی آپریشنل صلاحیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔تاہم امریکی حکام کی جانب سے ایرانی دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، جبکہ نقصان کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔