لاس اینجلس:قاسم سلیمانی کی نواسی حمیدہ سلیمانی امریکا میں گرفتار

لاس اینجلس( خبر ایجنسیاں)ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی نواسی حمیدہ سلیمانی کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو گرین کارڈ منسوخی کے بعد حراست میں لیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کی حراست میں ہیں، وزیر خارجہ نے گزشتہ رات حمیدہ سلیمانی کا رہائشی اجازت نامہ منسوخ کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار امریکیوں پر حملوں کی حمایت کرنے والی رجیم کی حمایتی تھیں اور وہ امریکا کو عظیم شیطان کہنے والی رجیم کی کھلے عام حمایت کرتی تھیں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے اور دونوں امریکا سے بے دخلی کے لیے آئس حکام کی حراست میں ہیں، ٹرمپ انتظامیہ امریکا کو دہشت گرد حکومتوں کے حمایتیوں کی آماجگاہ نہیں بننے دے گی۔