میڈیا ورکرزآرگنائزیشن کے ممبران کو اسلام آباد ڈائیگنو سٹک سنٹر میں تمام میڈیکل ٹیسٹوں پر 30فیصدرعائت دی جائیگی
لاہور( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سنٹر(IDC) اور میڈیا ورکرزآرگنائزیشن (MWO) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت میڈیا ورکرزآگنائزیشن کے تمام ممبران اور ان کی فیملی کواسلام آباد ڈائیگنوسٹک سنٹر(IDC) میں میڈیکل ٹیسٹوں میں30فیصدرعائت دی جائے گی۔ ایم او یو پر دستخط کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام جیل روڈ پر واقعہ اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سنٹر پر کیا گیا۔
تقریب میں آئی ڈی سی کی جانب سے منیجر آپریشن اینڈ ایڈمنسٹریشن ثمران خان بٹ جبکہ ایم ڈبلیو او کی جانب سے صدر عدنان شوکت نے ایم او یوپر دستخط کئے۔تقریب میں سپر وائزربزنس اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر عمر عثمان ، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر محمد ذیشان سمیت ایم ڈبلیو کے عہدیداران ، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان ، سیکرٹری انفارمیشن محمدعرفان انور، ممبر سپریم کونسل محبوب الٰہی، ممبر سپریم کونسل محمد طاہر ،ایم ڈبلیو او کے رہنما خاور گلزار اورعبدالحق نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو او عدنان شوکت نے میڈیا ورکرز کے لئے سہولت فراہم کرنے پرآئی ڈی سی اور ثمران خان بٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ایم او یو دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا ورکرز کے وفد کوآئی ڈی سی کا دورہ بھی کروایا گیاجس میں وہاں موجودمیڈیکل ٹیسٹوں کے لئے جدید مشینری کے بارے بریفنگ دی گئی۔

