لاہور (نامہ نگار) لاہور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار نے جیل روڈ پر خاتون کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔ ملزم اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اے ایس آئی جوڈیشل ونگ میں تعینات ہے۔ ملزم نے خاتون کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئےرقم بھی ادا کردی۔ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔

