لبنان میں روسی صحافی پر اسرائیلی میزائل حملے کی ویڈیو وائرل

بیروت (ایجنسیاں) لبنان کے جنوبی علاقے میں روسی میڈیا سے وابستہ صحافی اسٹیو سوینی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں لائیو رپورٹنگ کے دوران نشانہ بنانے کی کوشش کی۔اسٹیو سوینی کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ پلوں کو نشانہ بنانے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے متعلق رپورٹنگ کر رہے تھے، اور حملے سے قبل کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

صحافی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ انہیں جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا اور اسرائیل جنگی حالات میں صحافیوں کو خاموش کروانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں لائیو رپورٹنگ کے دوران صحافی کے قریب اچانک میزائل گرتا ہے اور وہ بال بال بچ گئے۔