واشنگٹن (غیرملکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج صبح لبنان پر کیا گیا اسرائیلی حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، اور یہ کارروائی اس وقت ہوئی جب امریکا ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ رہا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو کسی بھی خطرے کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم لبنان پر کیا گیا حالیہ حملہ بے معنی تھا اور اس میں کوئی ہلاکت یا زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی ایران کیساتھ جاری ڈیل کے عمل میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ ان کے مطابق امریکا لبنان سمیت مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئےایک بڑے معاہدے کے قریب ہے۔
انہوں نےفریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کریں اور صورتحال کو مزید نہ بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو لبنان میں مزید حملوں سے گریز کرنا چاہیے جبکہ حزب اللّٰہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ایک طویل اور پائیدار امن کے آغاز کا موقع ہو سکتا ہے جسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

