لبنان پر اسرائیلی حملے، جاں بحق افراد کی تعداد 826 ہوگئی

بیروت (ایجنسیاں)لبنان پر اسرائیلی حملوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 826 ہوگئی ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 106 بچے اور 65 خواتین بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ حملوں میں 31 ہیلتھ ورکرز بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 2 مارچ سے جاری حملوں میں دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر 5 اسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔