مدینہ منورہ: وزیرِاعظم شہباز شریف اور وفد کی روضۂ رسول ﷺ میں حاضری

مدینہ منورہ (نمائندہ خصوصی)وزیرِاعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ اور روضۂ رسول ﷺ میں حاضری دی، جہاں ان کیلئے روضۂ رسول ﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کی اور سلامِ عقیدت پیش کیا، جبکہ ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور عالمی امن کیلئےخصوصی دعائیں بھی کیں۔وزیرِاعظم گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تھے، جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں وزیرِاعظم مدینہ منورہ سے دوحہ روانہ ہونگے جہاں ان کی ملاقات امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے متوقع ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔