مسجد قبا میں زائرین کیلئےخودکار ٹیکسی ’روبوبس‘ متعارف کرادی گئی

مدینہ منورہ(سعودی میڈیا، مقامی انتظامیہ)مسجد قبا کے اندرونی صحن میں زائرین اور نمازیوں کی سہولت کیلئےخودکار ٹیکسی “روبوبس” (Robobus) متعارف کرا دی گئی ہے۔یہ جدید خودکار گاڑی مصنوعی ذہانت کے نظام پر مبنی ہے اور اس میں سینسرز اور ہائی ریزولوشن کیمروں کی مدد سے نیویگیشن کا نظام نصب کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق روبوبس کے ذریعے مسجد قبا کے اندرونی صحن میں تقریباً 700 میٹر کے دائرے میں زائرین آسانی سے سفر کرسکیں گے۔یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 60 روز کے تجرباتی مرحلے میں چلایا جائے گا، جس کے بعد اس کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مستقل نظام پر غور کیا جائے گا۔