مسلم لیگ ” ن” کے سابق سرگرم کارکن گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتارکرلیا

لندن (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ” ن” کے سابق سرگرم کارکن گلفام حسین کیانی جوآج کل پی ٹی آئی کے سپورٹرہیں کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور فیملی کے دیکر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

گلفام حسین نے پاکستانی آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکیاں بھی دیں . گلفام حسین نے ٹک ٹاک پر لائیو بیٹھ کر شریف براداران کو قتل کرنے اور انکے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ گلفام حسین نے مختلف لائیو وڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر پھینکے اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں ۔

گلفام حسین نے شہباز شریف اور نواز شریف کو لندن کے سڑکوں پر گھیسیٹے کا اعلان کیا ۔ پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے وڈیوز کے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کروائے. پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گلفام کیانی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں ماررہےتھا.

پولیس ذرائع نے نام ظاہر کیے بغیر گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے. خرم بٹ نے بتایاکہ پولیس نے تصدق کی ہے کہ یہ گرفتاری میری شکایت پر عمل میں آئی ہے.میں نے پولیس کو بتایا تھا کہ گلفام شریف فیملی کے ممبرز کو جان سے مارنا چاہتاہے.میری شکایت پر پولیس اس معاملہ کو کئی ماہ سے دیکھ رہی تھی ۔

گلفام حسین کےقریبی ذرائع کے مطابق گلفام حسین کافون بند ہے ان سے رابطہ نہیں ہورہا. گلفام حسین کچھ ماہ قبل تک مسلم لیگ نون کے سرگرم کارکن بھی تھے.گلفام حسین کےقریبی ذرائع کے مطابق گلفام حسین نے کبھی قانون ھاتھ میں نہیں لیا .

اپنا تبصرہ لکھیں