مسی ساگا :سعد راز کارکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ ربانی کے اعزاز میں استقبالیہ

مسی ساگا (اشرف خان لودھی)پاکستان میں‌ رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ ربانی کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے سرگرم رکن سعد راز کی جانب سے طباق ریسٹورنٹ، مسی ساگا میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے کینیڈا میں مشیر چوہدری جاوید گجر، حاجی جمیل، بابا عرفان ملک،احسن کھوکھر، منصور مرزا اور دانیال ابراہیم سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء نے ڈاکٹر شاہدہ ربانی کا خیرمقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔