مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہونے کے بعد ڈرائیور نے مسافر کوچ دریائے جہلم میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق کوچ کو ضبط کرنے کے لیے ایک اہلکار گاڑی میں سوار ہو کر اڈے کی جانب جا رہا تھا کہ واپسی پر ڈرائیور نے اچانک گاڑی دریا میں اتار دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ دریا میں گرانے سے پہلے ڈرائیور اور پولیس اہلکار دونوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔واقعے کے بعد کوچ ڈرائیوروں نے سپریم کورٹ چوک پر احتجاج بھی کیا۔

