معاہدہ نہ کیاتوایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:ٹرمپ

واشنگٹن ( فوکس نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر باراک اوباما کے دور جیسی غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے اور ایران کے ساتھ سخت پالیسی اختیار کریں گے۔فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو امن معاہدے کیلئےیہ آخری موقع دیا جا رہا ہے اور اگر تہران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو پورے ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی صدر کے مطابق اب نرمی کا وقت ختم ہو چکا ہے اور ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا، بصورت دیگر اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ 2015 میں اوباما انتظامیہ کے تحت ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے جیسی پالیسی دوبارہ نہیں اپنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو جو بھی اقدامات ضروری ہوئے وہ کیے جائیں گے اور یہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہوگا۔