معاہدے پر دستخط سے ایرانی منجمد فنڈز بحال نہیں ہونگے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن(امریکی میڈیا)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صرف ملاقات یا کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے ایران کے منجمد فنڈز بحال نہیں ہوں گے۔

واشنگٹن میں اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی صورت میں ہی معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ معاہدے کے حوالے سے بہت سی جعلی اور گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جبکہ اصل شرائط اور فوائد کا انحصار معاہدے پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہوگا۔