مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جانے کا امکان

مکہ مکرمہ(سعودی محکمہ موسمیات)سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25 مئی سے مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں بھی درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ کھلے علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔سعودی محکمہ موسمیات نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور زیادہ مقدار میں پانی استعمال کریں۔