میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفد کادعو ت اسلامی فیضان مدینہ مرکزجوہر ٹائون کا دورہ

صدر عدنان شوکت کی قیادت میں ایم ڈبلیو او کے وفدمرکزی مجلس شعوریٰ کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری سے ملاقات

لاہور( جنگ نیوزکینیڈا)دعوت اسلامی میڈیا کوارڈی نیٹرمحمدعثمان کی دعوت پرمیڈیا ورکرز آرگنائزیشن (ایم ڈبلیو او)کے وفد نے دعوت اسلامی فیضان مدینہ مرکز جوہر ٹائون کا دورہ کیا،جہاں ان کی ملاقات مرکزی مجلس شعوریٰ کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری سے ملاقات ہوئی.

الحاج یعفور رضا عطاری نے میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی نومنتخب باڈی کو اپنے عہدے سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ایم ڈبلیو اوکا وفد صدر عدنان شوکت کی قیادت میں فیضا ن مدینہ مرکز پہنچا جس میں جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان، اویس ملک، اعجاز رسول ، علی اسلم، ہارون بٹ ، خاقان متین ،آصف کھوکھر، محمد عرفان، وحید ، کبیر نواز، خاور گلزار اور دیگر شامل تھے۔

فیضان مدینہ پہنچنے پر دعوت اسلامی لاہور کے میڈیا کوارڈی نیٹر عثمان نے اور دیگر عہدیداران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دعوت اسلامی مرکزی مجلس شعوریٰ کے رکن الحاج یعفور رضا عطاری سے ملاقات کے دوران وفد کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر یعفور رضا عطاری نےوفدکے مہمانوں کو دعوت اسلامی فیضان مدینہ میں خوش آمدید کہا اور دعوت اسلامی کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پرمیڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے وفدکو دعوت اسلامی کی ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں دعوت اسلامی کے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام بھی کیاگیا تھا۔تقریب کے اختتام پر دعوت اسلامی کی طرف سے سب مہمانوں کوکتابوں کے تحائف دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں