لندن(بی بی سی، اسکائی نیوز)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور لوگوں کو امید دینے کی ضرورت ہے۔حالیہ سیاسی صورتحال اور قیادت کے چیلنجز پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج انتہائی مشکل تھے جن کی وہ مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اب تبدیلی لانا بھی ان کی ذمہ داری ہے اور برطانیہ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق اگر درست سمت اختیار نہ کی گئی تو ملک “تاریک راستے” پر جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام میں مایوسی موجود ہے اور کچھ لوگ ان کی قیادت سے بھی ناراض ہیں، تاہم حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور این ایچ ایس کی ویٹنگ لسٹس کم کرنے میں پیش رفت کی ہے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ برٹش اسٹیل کی نیشنلائزیشن سے متعلق قانون سازی آئندہ ہفتے بادشاہ کی تقریر میں شامل کی جائے گی۔بریگزٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے نے برطانیہ کو کمزور کیا، جبکہ نائجل فراج اب اس کے نتائج پر بات نہیں کرتے۔

