تہران (ایجنسیاں) ایرانی خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل سید علی عبداللہی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نئے اور جدید ہتھیاروں کے ذریعے دشمن کے اندازوں کو الٹ دیں گی۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ایران کا فوجی نظریہ اب دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ ہو چکا ہے اور حکمت عملی بھی اسی کے مطابق ڈھال لی گئی ہے۔
میجر جنرل عبداللہی نے مزید کہا کہ نوجوان سائنسدانوں کے تیار کردہ جدید ترین ہتھیار پہلے ہی میدان جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں اور مستقبل میں مزید حیران کن اقدامات سامنے آئیں گے۔انہوں نے قومی اتحاد اور عوامی حمایت کو ایران کی طاقت اور مستقبل کی کامیابیوں کے بنیادی عوامل قرار دیا۔

