نارتھ لینڈر ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اہم آزمائشی مرحلہ شروع

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں نارتھ لینڈر مسافر ٹرین سروس کی بحالی کیلئے اہم آزمائشی مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جو 14 سال بعد رواں سال بحال کی جائیگی۔اونٹاریو کے وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ نے کہا کہ
“14 سال بعد نارتھ لینڈر شمالی اونٹاریو میں واپس آ رہا ہے، یہ سروس لوگوں کو روزگار، تعلیم، طبی سہولیات اور دیگر مواقع تک رسائی دے گی اور معیشت کو مضبوط بنائیگی۔”

حکام کے مطابق کوچرین اور ٹمنز سے ٹورنٹو کے یونین اسٹیشن تک پورے روٹ پر سخت آزمائشی عمل جاری ہے، ابتدائی مرحلے میں ٹرین 1600 کلومیٹر سے زائد سفر کر چکی ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ پربمیت سرکاریا نے کہا کہ”ہماری حکومت قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے نارتھ لینڈر کو بحال کر رہی ہے، یہ منصوبہ شمالی علاقوں کو روزگار، صحت اور مواقع سے جوڑے گا۔”رکن صوبائی اسمبلی وک فیڈیلی نے کہا کہ”یہ اہم مرحلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت رواں سال اس سروس کو عوام کیلئے بحال کرنے کے راستے پر گامزن ہے، یہ منصوبہ خاندانوں اور کارکنوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالے گا۔”

رکن صوبائی اسمبلی پال کالینڈرا نے کہا کہ”یہ ہمارے حلقے کیلئے ایک بڑی تبدیلی ہے، جس سے لوگوں کو ملازمتوں اور سہولیات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔”وزیر برائے شمالی ترقی جارج پیری نے کہا کہ”یہ منصوبہ شمالی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنائے گا اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔”رکن اسمبلی گریڈن اسمتھ نے کہا کہ”لوگوں میں اس منصوبے کے حوالے سے بے حد جوش و خروش پایا جاتا ہے، یہ سروس مقامی معیشت کو مضبوط بنائے گی اور سفر کیلئےنیا ذریعہ فراہم کرے گی۔”

رکن اسمبلی جل ڈنلوپ نے کہا کہ”یہ منصوبہ خطے میں بہتر روابط اور معاشی مواقع پیدا کریگا، ہم جلد اس سروس کے آغاز کے منتظر ہیں۔”اونٹاریو نارتھ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چاڈ ایونز نے کہا کہ”ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام حفاظتی اور کارکردگی کے معیار مکمل ہوں اور عملہ مکمل طور پر تیار ہو۔”اونٹاریو نارتھ لینڈ کے چیئرمین ایلن اسپیسیک نے کہا کہ”یہ پیش رفت شمالی اونٹاریو میں مسافر ریل سروس کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے اور یہ علاقائی رابطوں کو مضبوط بنائے گی۔”

فیڈریشن آف ناردرن اونٹاریو میونسپلٹیز کے صدر ڈیو پلورڈ نے کہا کہ”یہ سروس شمالی کمیونٹیز کیلئےنہایت اہم ہے، جبکہ رائیڈ شیئر منصوبہ اسٹیشن تک رسائی بہتر بنانے میں مدد دے گا۔”نارتھ ویسٹرن اونٹاریو میونسپل ایسوسی ایشن کے صدر رک ڈوماس نے کہا کہ”یہ منصوبہ روزگار، صحت اور دیگر سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں مدد دے گا اور علاقائی ترقی کو فروغ دے گا۔”نارتھ بے کے میئر پیٹر چیریکو نے کہا کہ”نارتھ لینڈر کی واپسی مقامی کمیونٹیز اور کاروبار کیلئےانتہائی اہم ہے اور یہ قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرے گی۔”

ٹمنز کی میئر مشیل بویلو نے کہا کہ”یہ منصوبہ علاقائی روابط کو مضبوط کرے گا اور ٹمنز اس کیلئےمکمل تیار ہے۔”بلیک ریور میتھیسن کے میئر ڈیو ڈائمنٹ نے کہا کہ”یہ منصوبہ ہماری کمیونٹی کی تاریخ کا حصہ ہے اور اس کی واپسی ہمارے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔”کرکلینڈ لیک کی میئر اسٹیسی وائٹ نے کہا کہ”لوگ اس سروس کی واپسی کے منتظر ہیں اور آزمائشی مرحلے نے مزید جوش پیدا کیا ہے۔”

ٹیمیگامی کے میئر ڈین او’مارا نے کہا کہ”یہ منصوبہ ہماری کمیونٹی کیلئے نئی امید اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا۔”ساؤتھ ریور کے میئر جم کولمین نے کہا کہ”یہ سروس مقامی افراد اور سیاحوں کیلئے آسان اور محفوظ سفر کا ذریعہ بنے گی۔”بریس برج کے میئر رک مالونی نے کہا کہ”یہ منصوبہ سیاحت اور مقامی معیشت کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔”

ہنٹس وِل کی میئر نینسی الکاک نے کہا کہ”یہ سرمایہ کاری کمیونٹیز کو آپس میں جوڑنے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں مدد دے گی۔”گریون ہرسٹ کی میئر ہائڈی لورینز نے کہا کہ”یہ سروس رہائشیوں کیلئے سستا اور قابلِ اعتماد سفر فراہم کریگی۔”سیورن کے میئر مائیک برکٹ نے کہا کہ”یہ منصوبہ علاقائی روابط کو مضبوط کرے گا اور مقامی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

وِچرچ-اسٹوف وِل کے میئر آئین لوویٹ نے کہا کہ”یہ منصوبہ اونٹاریو میں جدید اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تشکیل میں اہم سنگِ میل ہے۔”حکام کے مطابق نارتھ لینڈر ٹرین سروس جلد عوام کیلئےکھول دی جائیگی، جو شمالی اونٹاریو میں معاشی ترقی، سیاحت اور رابطوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگی۔