نجف میں حضرت علیؓ کے روضے پر شہید سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا

نجف (ایجنسیاں) ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے مقدس شہر نجف میں حضرت علیؓ کے روضۂ اقدس پر ادا کر دی گئی۔عراقی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد سید علی خامنہ ای کا جلوسِ جنازہ کربلا کی جانب روانہ ہو گیا، جس میں بڑی تعداد میں سوگوار شریک ہیں، جبکہ اہلِ خانہ کی میتیں روضۂ امام حسینؓ پہنچا دی گئی ہیں۔

اس سے قبل قم میں نمازِ جنازہ اور جلوس کے بعد سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں عراق منتقل کی گئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق شہداء کی تدفین کل ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضاؓ کے احاطے میں کی جائے گی۔