نواب شاہ:صدر زرداری سے محسن نقوی کی ایک گھنٹہ ملاقات، نئے صوبوں پر گفتگو

نواب شاہ (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی، جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی سلامتی اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی زرداری ہاؤس سے ایئرپورٹ کیلئےروانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ 10 روز سے سندھ میں قیام پذیر ہیں۔ اس دوران انہوں نے ٹھٹھہ، سجاول اور ٹنڈو الہ یار کے اضلاع کے دورے کیے، جبکہ نواب شاہ میں قیام کے دوران سیاسی رہنماؤں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی جاری رہیں۔