واشنگٹن: ہم آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس نہیں چاہتے:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(امریکی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا “ٹول ٹیکس” نہیں چاہتا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا صرف یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو قبضے میں لے لیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے اور اس وقت کوئی بحری جہاز ایران نہیں جا پا رہا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ناکہ بندی کے ذریعے امریکا نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔