وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے.گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے استقبال کیا .پاکستانی سفیر احمد فاروق،قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا.وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے.ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی .وزیراعظم شہبازشریف عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرینگےاور روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دینگے.

اپنا تبصرہ لکھیں