وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے.ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا .پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وفد کا خیر مقدم کیا.وفد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر شریک ہیں .وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انوسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے .

فیوچر انوسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں عالمی رہنما سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے گفتگو کریں گے .انوسٹمنٹ فیوچر سمٹ میں مصنوعی ذہانت،روبوٹکس،تعلیم، توانائی، خلا،صحت عامہ سےمتعلق بھی بات ہوگی.پائیدارترقی کےحوالے سےدنیا کو درپیش مسائل کےحل کے حوالے سے گفتگو و مشاورت ہوگی.وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے.

اپنا تبصرہ لکھیں