وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اسلام آباد میں روک دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دارالحکومت اسلام آباد کی چونگی نمبر 26 پر روک دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے دستے چونگی نمبر 26 پر تعینات ہیں جبکہ دونوں اطراف کینٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بعض رکاوٹیں ہٹا کر راستہ کھولنے کی کوشش کی جبکہ ایئرپورٹ سے آنے والی سڑک پر قائم عارضی رکاوٹ بھی ہٹا دی گئی۔ادھر ایئرپورٹ جانے والے راستے پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔