ٹرمپ بہت بھولے، ایران جنگ میں پھنس چکےہیں:سابق امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا کے سابق وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ میں پھنس چکے ہیں اور عملی امور میں بہت بھولے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی حکام ایران کی ہرمز بند کرنے کی صلاحیت سے بخوبی آگاہ تھے لیکن ٹرمپ کی اس معاملے میں تکرار بچوں جیسی ہے نہ کہ صدر جیسی۔

سابق وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے قتل کا نتیجہ ایران میں مزید ضدی نظام کی صورت میں سامنے آیا، اور ٹرمپ کی بےکیف حرکات کمزوری کا پیغام دے رہی ہیں۔لیون پینیٹا کے مطابق صدر جادوئی باتیں چھوڑیں، اور اب ہرمز کھولنے کیلئے فوجی قوت کے استعمال کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، جو جانی اور مالی لحاظ سے انتہائی مہنگا ہوگا ورنہ ٹرمپ کی ناکامی یقینی ہے۔