واشنگٹن(سی این این، رائٹرز، دی گارڈین، اے بی سی نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا مذاق اڑانے والے معروف ٹی وی میزبان جمی کمل کو ملازمت سے فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیک نیوز نیٹ ورک کب سنجیدگی سے جمی کمل کو فارغ کرے گا، جو ان کے بقول نہایت غیر مزاحیہ ہیں اور کم ترین ریٹنگ والے شوز میں سے ایک کی میزبانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس معاملے پر غصے میں ہیں اور جمی کمل کو جلد ہٹایا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ جمی کمل نے وائٹ ہاؤس کورسپونڈنٹس تقریب کے بعد ایک پروگرام میں میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے طنزیہ جملہ کہا تھا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

