واشنگٹن(اے ایف پی، امریکی میڈیا)ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی پیٹرولیم ٹیکس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئےامریکی کانگریس کی منظوری لازمی ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق جب ایندھن کی قیمتیں کم ہو جائیں گی تو ٹیکس کو مرحلہ وار دوبارہ نافذ کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں صورتحال کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ کر 4.52 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہونے سے امریکی معیشت اور عام صارفین پر براہِ راست دباؤ بڑھ رہا ہے۔

