واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو لبنان کے خلاف مکمل جنگ سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف محدود اور ہدفی کارروائیاں کی جائیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ سے اجتناب کرنا چاہیے اور سرجیکل نوعیت کے حملوں تک محدود رہنا بہتر ہوگا۔
قبل ازیں امریکی خلابازوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کر دیے گئے ہیں جس کے بعد ایران کی میزائل بنانے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔

