واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جبکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر ممالک کے کارگو جہازوں سے 20 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو اب “آبنائے ہرمز کا محافظ” کے نام سے جانا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نئی ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان سے وابستہ صارفین کو ہدف بنائے گی، جبکہ ایران کے علاوہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس عائد کی جائیگی۔امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقۂ کار پر فوری طور پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

