ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)اسکاربروساوتھ ویسٹ کے ضمنی انتخاب کیلئےلبرل اونٹاریو کے نامزد امیدوار احسن الحفیظ نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ ڈگ فورڈ نے عوامی مشاورت اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے بغیر بلی بشپ ایئرپورٹ کی توسیع کی کوشش کرکے ایک بار پھر غلط فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اختیارات پر قبضے کے مترادف ہے اور اس سے عوام کے جمہوری حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق اسکاربرو اور اونٹاریو کے عوام کو ایسے فیصلوں میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے جو ان کے مستقبل، ماحول اور مقامی آبادی پر اثر انداز ہوتے ہوں۔
احسن الحفیظ نے الزام لگایا کہ موجودہ کنزرویٹو حکومت مسلسل اہم فیصلے عوام سے بامعنی مشاورت اور واضح شواہد کے بغیر کر رہی ہے اور اب وہ اونٹاریو کے بہترین مفاد میں کام نہیں کر رہی۔انہوں نے وزیراعظم مارک کارنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مداخلت کرکے مقامی برادریوں کے مفاد میں درست فیصلہ کیا۔

