ٹورنٹو:چوہدری آصف سوہل کے بیٹےاحمدحسن آصف انتقال کرگئے

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ عزیز دوست چوہدری آصف سوہل کے پیارے بیٹے 27سالہ احمدحسن آصف گزشتہ شب اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے پایاں رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے، اور سوگوار خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت، صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔نمازِ جنازہ کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ چوہدری آصف سوہل سےرابطہ کیا جا سکتا ہے.3342-520-416