ٹورنٹو :عامر قریشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد ٹورنٹو واپس پہنچ گئے

ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی)SKANS ACCOUNTANTS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر قریشی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ٹورنٹو واپس پہنچ گئےہیں۔ایئرپورٹ پر رانا اورنگزیب اور رانا اشرف نے ان کا استقبال کیا اور عمرہ کی ادائیگی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

چیف ایڈیٹر ’’جنگ نیوز کینیڈا‘‘ اشرف خان لودھی نے بھی عامر قریشی کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس عبادت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔عامرقریشی کی عمرہ سے واپسی پر دوست احباب نے انہیں‌تحائف بھی دئیے.