ٹورنٹو (باباعرفان ملک سے)معروف سیاست دان، سابق کونسلر اور سماجی رہنما خالد عثمان جوگزشتہ روزانتقال کرگئے تھے کی بعداز نماز ظہراسلامک فاؤنڈیشن آف ٹورنٹومیں نمازجنازہ ادا کی گئی ،جس کے بعدپائن رج میموریل گارڈنز میںسینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں تدفین کر دی گئی ہے۔

تعزیتی اجتماع شام چار بجے کرسٹل فاؤنٹین بینکوئٹ ہال میں منعقد کیاگیا،جہاں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مارکھم کے مئیر فرینک سکارپٹی،مظہرشفیق، قیصرڈار،سلیم چودھری ،شفقت علی اوربونی کرومبی شامل تھے.تعزیتی اجتماع میں خالدعثمان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی.
مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے اجتماعی دعائے قل کل بروز منگل 2 جون کو شام چھ بجے کرسٹل فاؤنٹین بینکوئٹ ہال ہی میں رکھی گیا ہے۔
مرحوم خالد عثمان کو ایک باوقار، انسان دوست اور فعال سماجی رہنما کے طور پر یاد کیا جاتارہے گا جنہوں نے اپنی زندگی کمیونٹی کی خدمت، فلاحی کاموں اور سماجی بہتری کیلئے وقف کر رکھی تھی۔

