پیپلز پارٹی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا: آصفہ بھٹو زرداری

نگر (نامہ نگار)آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساتھ ایک نظریے اور عوامی سوچ کا نام ہے، اور جماعت نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا ہے۔نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اولین ترجیح عوامی فلاح ہے اور وہ گلگت بلتستان کو ملک کا فخر سمجھتے ہیں۔

آصفہ بھٹو زرداری کے مطابق بلاول بھٹو تعلیم، روزگار اور ترقی کو اپنی سیاست کا مرکز سمجھتے ہیں، اور ان کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا عزم ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کو فروغ مل سکے۔