پی آئی اے کی 16 جون کی کراچی، ٹورنٹو اور ٹورنٹو، لاہور پروازیں منسوخ

کراچی/ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی 16 جون کی کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 اور ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 790 طیارے کی ضروری تکنیکی دیکھ بھال کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق دونوں پروازیں طیارے کی مینٹیننس کے سبب آپریٹ نہیں کی جائیں گی، جبکہ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات اور مزید معلومات کیلئے پی آئی اے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔