چوہدری صفدر وڑائچ کی چوہدری منظور احمد کے اعزاز میں تقریب، ملکی سیاست پر تبادلۂ خیال

مسی ساگا (بابا عرفان ملک سے)کینیڈامیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رکن چوہدری صفدر وڑائچ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما،سابق رکنِ قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری منظور احمد کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں حاجی جمیل، دانیال ابراہیم ،احس ضیااور دیگرساتھیوں نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان سمیت دنیاکے حالات پر سیرحاصل گفتگوکی گئی.

اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پاکستان پیپلز پارٹی کے مستقبل، عوامی مسائل اور دیگر قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ شرکاء نے مختلف موضوعات پر سوالات بھی کیے جن کے جوابات چوہدری منظور احمد نے دیے۔

تقریب کے میزبان چوہدری صفدر وڑائچ کا تعلق ایک ممتاز سیاسی گھرانے سے ہے۔وہ کینیڈا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فعال اور دیرینہ کارکنوں میں شمار ہوتےہیں۔ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی، قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے والہانہ عقیدت حاصل ہے۔

وہ پارٹی کے دیرینہ اور مخلص کارکن ہیں اور کینیڈا کی سیاسی و سماجی حلقوں میں بھی ایک فعال اور قابلِ احترام شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔نشست کے اختتام پر شرکاء کی تواضع ریفریشمنٹس سے کی گئی اور میزبان کا مہمانوں نے شکریہ ادا کیا۔