واشنگٹن(سی این این، الجزیرہ، TBS نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔بدھ کے روز ہونے والی ملاقات میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ جلد اٹارنی جنرل کو تبدیل کرنے والے ہیں، اور پام بونڈی کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عارضی طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بونڈی کو ایک “وفادار دوست اور عظیم امریکی وطن پرست” قرار دیا، جبکہ یہ تبدیلی انتظامیہ میں جاری دیگر کابینہ سطح کی تبدیلیوں کا حصہ ہے۔

