لندن (رائٹرز، اے پی) برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو مشہور جاسوسی فلم سیریز جیمز بانڈ کے نئے مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ڈینیئل کریگ کی جگہ لیں گے، جنہوں نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائی‘‘ کے بعد اس کردار کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
فلم سیریز کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابرٹ پیٹنسن کو نئے جیمز بانڈ کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ وہ اس کردار کو ادا کرنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔
40 سالہ رابرٹ پیٹنسن اس سے قبل فلم ’’ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلٹ آف فائر‘‘، ’’ٹوائلائٹ‘‘ اور ’’دی بیٹ مین‘‘ میں اداکاری کرچکے ہیں۔نئی جیمز بانڈ فلم کی ہدایت کاری ڈینس ویلینیو کریں گے، جبکہ اس کا اسکرپٹ اسٹیون نائٹ لکھیں گے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

