کراچی:سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

کراچی(نمائندہ خصوصی) شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں۔پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ماروی خورشید ملک کی نماز جنازہ کل سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائیگی۔

سینیٹر کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے، وہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے، وہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔