کوئٹہ (نامہ نگار)کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 18 انچ قطر کی پائپ لائن کو نقصان پہنچ گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جنرل منیجر کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آج نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے درکار سامان کراچی سے منگوایا جائے گا، جس کے باعث شہریوں کو ایک سے دو روز تک گیس کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس دوران گیس کے متبادل ذرائع کا بندوبست کرلیں۔

